حکمرانوں کو بھارت کے خلاف دو ٹوک موقف کا علان کرنا چاہیے، قوم متحد ہے ، مہر غلام فرید کاٹھیا

بھارت میں علیحدگی پسند ی کی تحریکیں جو ں جوں زور پکڑ رہی ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ بھڑکیں مارنا شروع کر دی ہیں،سابق وفاقی وزیر

پیر 26 ستمبر 2016 18:40

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کے ممبر اور سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے بھارت سے دو ٹوک بات نہ کی تو نریندر مودی جیسے حواس باختہ حکمران ایسی دھمکیاں دیتے رہینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت میں علیحدگی پسند ی کی تحریکیں جو ں جوں زور پکڑ رہی ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ بھڑکیں مارنا شروع کر دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پیپلز پارٹی بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں بھارت کے خلاف ڈٹ کر میدان میں ہیں اور بھارت کو اس کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے یونین کونسلوں کے سابق عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اگلے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ سے پنجاب کا طوفانی دورہ شروع کرینگے ، پاناما لیکس اور بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور تنظیم سازی کا کام عہدیداروں کے اعلان کے بعد مکمل کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :