خوش فہمی میں مبتلا حکمرانوں کی آنکھیں 30ستمبر کو کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، میاں جمشید الدین کاکا خیل

پیر 26 ستمبر 2016 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ خوش فہمی میں مبتلا حکمران یہ نہ بھولیں کہ اُن کا واسطہ ملک کے ایک سچے اور کھرے سیاسی لیڈر سے پڑا ہے جو اپنی سیاسی جدو جہد کے ذریعے عوام کو اُن کے کرتوتوں سے نہ صرف با خبر کرنے کیلئے اپنے گھروں سے نکلے ہیں بلکہ وہ اُنہیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہمیت اور رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور مرکزی حکومت کے کارندے 30ستمبر کے احتجاج کو ابھی سے ناکام کہتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ فرعون نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا مگر وہ ایک مچھر کو بھی برداشت نہیں کر سکا۔ میاں جمشیدالدین کا کہنا تھا کہ حق اور باطل کے معرکہ میں جیت ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے۔