پشاورکے علاقے پشتخرہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

پیر 26 ستمبر 2016 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پشاورکے علاقے پشتخرہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود شاہین کالونی میں نامعلوم افراد نے کھلونا نما بم بچہ کو تھمادیا جو کہ گھر کے اندر زورداردھماکے سے پھٹ گیا دھماکے نتیجے میں ایک بچہ محمد اسحاق زخمی ہو گیا جس قریبی ہسپتال لیڈی ریڈنگ منتقل کیا گیا جہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکا چائنہ ساختہ ہنڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :