صحافی کا دن دیہاڑے موٹرسائیکل چوری،مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:21

جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):سینئر صحافی میاں محمد ساجد کی دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مشہور اور معروف سینئر صحافی و سماجی کارکن میاں محمد ساجد نے اپنا موٹر سائیکل صبح کے وقت اپنے گھر کے سامنے واقع محلہ مجاہدہ آباد کھڑا کیا اور تھوڑی دیر بعد ہی جب اپنی صحافتی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے گھر سے باہر نکلے تو اپنا موٹر سائیکل ہنڈا ون ٹو فائف باہر کھڑا نہ پایا۔جس پر انہوں نے فوری طور پر ریسکیو 15پر اطلاع دی اور خود بھی اپنے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کر دی ۔ لیکن ان کو اپنا موٹر سائیکل نہ ملا بعد ازاں انہوں نے تھانہ سٹی میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروادی۔