مسلم لیگ (ن )چٹان کی طرح مضبوط کھڑی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:21

چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء) :رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس کو میرے قائدین وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں شامل کیا ہے لہٰذا اسی لیے سردار غلام عباس جب ان سے ملنے کیلئے میری رہائشگاہ پہنچے تو نہیں نے کھلے دل کے ساتھ ان کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا ہے ۔

سردار غلام عباس ضلع چکوال کی بڑی سیاسی قوت ہیں اور ان کا اپنا ذاتی مضبوط ووٹ بینک ہے لہٰذا ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنے والے انتخابات میں انشاء اللہ پھر زبردست چھکا ماریں گے۔ وہ سینئر صحافی پیر عبدالستار ندیم کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں ڈی سی او محمود جاوید بھٹی، ڈی پی او منیر مسعود مارتھ، چوہدری حیدر سلطان، محمد نواز کنگ، شیخ خرم شہزاد پہلوان گروپ، نامزد چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد ، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز، بانی چکوال چیمبر آف کامرس قاضی محمد اکبر,چیئرمین نعیم اصغر اعوان، اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری لیاقت علی خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن چٹان کی طرح مضبوط کھڑی ہے اور شریف برادران کے اشارے پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :