ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پرپولیو مہم کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کردیے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:21

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں دوران پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 26-09-16 تا مورخہ 30-09-16 تک ضلع بھر میں پولیو مہم شروع ہے ۔گزشتہ کچھ عرصہ سے ملک میں پولیو مہم پر کام کرنے والی ٹیموں اور ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ہذا میں کل 562 پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ کل 593 پولیس اہلکااراور قومی رضا کار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامورکیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران پولیو مہم3 ڈی ایس پیز،5 انسپکٹر،9سب انسپکٹر ، 37 ہیڈ کنسٹبلان،391کنسٹیبلان اور147 قومی رضاکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پولیس لائن چنیوٹ میں 4 ریزرو ہائے ہمہ وقت تیار رہیں گی۔ایلیٹ فورس کی کل 6 ٹیمیں ڈیوٹی دینگی ہر تحصیل میں ایک ایک ٹیم موثر گشت کرے گی جبکہ 3 ٹیمیں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں سٹینڈ ٹو رہیں گی ۔ جملہDSP's اورSHOs ضلع ہذا ، ڈے گشت افسران تھانہ جات ضلع ہذا اور انچارج چوکیات پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاً چیک کر یں گے۔ اس کے علاوہ انچارج ریسکیو 15 اور انچارج QRF پولیو مہم کے دوران موئثر گشت کر یں گے تاکہ پولیو ٹیمو / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے سکے۔