حضرت بابا فرید الدین نے علم تصوف کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔چوہدری طاہراحمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:19

پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے علم تصوف کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ، مو جودہ دور میں اس کو مزید پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد نے اپنے دفتر میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سالانہ 774 ویں عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف گوہر مصطفی ، دیگر محکموں کے افسران اور محکمہ اوقاف کے عملہ نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد نے کہا کہ زائر ین کو زیادہ سے زیاد سہولیات بہم پہنچانا ہمارا اخلاقی ، قومی فریضہ ہے تمام متعلقہ اداروں کے افسران ، اہلکاران زائرین کو سہولیات بہم پہنچانے کے سلسلہ میں عملی اقدامات کریں ، عرس حضرت بابا فرید کے متعلق حکومت کی طرف سے ملنے والی ہد ایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی مبالغہ آرائی سے کام نہ لیں ، محکمہ اوقاف کے افسران، اہلکاران خاص طور پر زائرین کوسہولیات دینے کیلئے ایس او پی کی طرز پر اقدام کریں اور زائرین کی شکایا ت کا ازالہ فوری طور پر کریں ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد نے کہا کہ اندورن و بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کی اس انداز سے خدمت کریں کہ وہ شہر فرید کے متعلق مثبت تاثرات لے کر جائیں اور عرس کے دوران ملنے والی سہولیات سے استفادہ حا صل کرتے ہو ئے اسے مد توں یاد رکھیں۔