یونین کے جائزمسائل کے حل کیلئے تمام ترصلاحیت بروئے کارلائیں گے۔ایپکا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:19

چشتیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے انتخابات ایجو کیشن یونٹ چشتیاں کے محمد ارشد صدر اور جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق کمبوہ چنے گئے ۔ جبکہ دیگر عہدیداروں میں ملک عبدالعزیز چیئرمین ، ناظم شفیق سینئر نائب صدراول ،خالد نسیم سینئر وائس پریذیڈنٹ دوم ، خالد شفیق نائب صدر اول، محمد اسماعیل نائب صدر دوم ، مدثر طفیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سجاد یونس فنانس سیکرٹری، محمد مشتاق پریس سیکرٹری ، شہزاد گجر آفس سیکرٹری چنے گئے ۔

(جاری ہے)

جس پر ضلعی صدر ایپکا رانا محمد جہانگیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد بھٹی ان کے عہدوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے اس موقع پر صدر اور جنرل سیکرٹری نے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کارلائیں گے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں لگنے دیں گے ادھر ایجوکیشن کے اہم رکن سید متین الدین شاہ اور محمد شفیق اطہر نے ان کو اپنے پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔