سرگودھا فلتھ ڈپو بن گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 17:07

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء ) سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز سینکڑوں کی تعداد میں سینٹری ورکرز ہونے کے باوجود فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہی ہیں دو دو ماہ تک کوئی صفائی کرنے کیلئے نہیں آتا جس کی وجہ سے یونین کونسلز میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سرگودھا کارپوریشن کے سینٹری ورکرز کی بڑی تعداد ارکان اسمبلی‘ افسران‘ منتخب چیئرمینز‘ وائس چیئرمینز کے گھروں میں تعینات ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی کے مسائل جنم لے رہے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ تمام سینٹری ورکرز کو وردی پہنانے کا پابند بنانے کیساتھ ساتھ ان کی حاضری کا نظام عوام کے سپرد کیا جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہوسکے جب تک سینٹری ورکرز کو افسران‘ ارکان اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں سے ہٹایا نہیں جائیگا شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :