آج سیاحت کا عالمی دن ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 17:07

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء ) ملک بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج منایا جائیگا جس کا مقصد سیاحت کے فروغ‘ نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کروانا اور لوگوں کو سیاحت سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں سیاحت کے حوالہ سے ایسے مقامات ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ایسے مقامات پر توجہ نہ دیئے جانے کے باعث پاکستان سالانہ اربوں روپے سیاحت کی مد میں حاصل ہونیوالی رقم سے محروم ہورہا ہے سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب اور میانوالی میں تفریح کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اگر ان پر توجہ دی جائے تو سرگودھا ڈویژن میں سیاحوں کی آمدورفت بڑے پیمانے پر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :