آتشبازی‘ ہوائی فائرنگ پرپابندی ہوا میں اڑ گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 17:07

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء ) شادی بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی‘ ہوائی فائرنگ‘ اونچی آواز میں ناچ گانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی گئی۔

(جاری ہے)

رات گئے تک گلی محلوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران اونچی آواز میں موسیقی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے جس سے اکثر اوقات جانی و مالی نقصان ہوتا ہے جس پر حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :