گردہ فروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 17:06

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء ) محکمہ صحت نے گردہ فروشوں اور گردوں کی پوند کاری کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی کیلئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں گردوں کی خرید و فروخت کا دھندہ عروج پر ہے ،غربت کے باعث سرگودھا اور گردونواح میں گردوہ سکینڈل قومی و بین الاقوامی میڈیا پر ایک ایشو کے طور پر اٹھا تھا جس کے بعد حکومت حرکت میں آئی اور گردہ فروشی کا دھندہ کافی حد تک کم ہوا مگر ایک بار پھر گردہ فروشی سر اٹھانے لگی ہے جس پر محکمہ صحت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گردوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری ہے سرگودھا میں کوٹمومن ‘ بھابڑہ‘ مڈھ رانجھا اور اسی طرح کے دیگر علاقے شامل ہیں جہاں پر گردہ فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔

متعلقہ عنوان :