مودی نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ہم منہ توڑ جواب دیں گے ‘چوہدری محمد ذوالفقار

`

پیر 26 ستمبر 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ مودی نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ہم منہ توڑ جواب دیں گے ،جہاد کے فتویٰ کے بعد ان ہندوستان دہشتگردوں کا کیا حال ہو گا،یہ خود اندازہ لگاسکتے ہیں ،پاکستانی قوم اور تمام جماعتیں بھارتیوں کے خلاف اکٹھی ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کشمیر ایشو کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔پنجاب میں نواز اور شہباز حکومت نے صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کا بیڑہ غرق کررکھا ہے عوام سڑکوں پر ہیں اور یہ لوگ آلو پیاز ،ٹماٹر اور دیگر سبزیاں بھارت سے منگواکر پاکستان کے کسانوں کو برباد کررہے ہیں اور بھارتی کسانوں کو فائدہ دے رہے ہیں انہیں بس جنگلہ بس اور ڈالر بناؤ ٹرین اور اپنی معیشت اور مودی سرکار کو نوازنے کی فکر ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ اگر اﷲ تعالی نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو ہم ایسے کام کرینگے جو آج تک شریف برادران نہ کرسکے اور عام آدمی ایک بار پ ھر اپنے آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر کریگا ن لیگ والے تو ابھی لاہور رنگ روڈہی مکمل نہیں کرسکے جبکہ سرکاری ہسپتالوں بھی ٹھیکے پر دینے کو تیار ہیں ہم نے تو نہ پہلے کسی سے انتقام لیا نہ آئندہ ہی لینگے ۔