حکومتی اداروں ،نجی سیکٹرز اور میڈیا کو محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ ملکر بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ذکیہ شاہنواز

پیر 26 ستمبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ تمام حکومتی اداروں ،نجی سیکٹرز اور میڈیا کو محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ ملکر جنگی بنیادوں پر بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے موثر ، جا مع اور جاندار آگاہی پیغامات نشرکیے جارہے ہیں اورمحکمہ مسلسل پسماندہ علاقوں کو ٹارگٹ کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ میڈیا کو پاکستان کے سوشل ایشوز کو اپنی ترجیحات میں رکھنے میں کی ضرورت ہے پاپولیشن میں اضافہ کسی بھی نہج پر بھی معاشی تحفظ نہیں بلکہ ملک وقوم کا نقصان ہے ہمارا تحفظ آبادی کی تعداد میں نہیں بلکہ میعار پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ہمیں معاشرتی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں آبادی کا جم غفیر نہیں بلکہ ہنر مند لوگ چاہیں جو ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہوں

متعلقہ عنوان :