الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل مسترد

ایڈیشنل سیکرٹری کو کس نے اختیار دیا کہ اپیل دائر کریں ،دورکنی بنچ کا درخواست دائر کرنے پر برہمی کا اظہار

پیر 26 ستمبر 2016 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے فاضل بنچ کے رو برو سنگل بنچ کے بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پہلے سے منظور شدہ شیڈول کے مطابق ہی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے ۔

فاضل بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے اپیل دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری کو کس نے اختیار دیا کہ اپیل دائر کریں ۔ ہائیکورٹ نے جس طریق کار کے تحت انتخابات کرانے کا کہا ہے الیکشن کمیشن اسے کیسے غلط قرار دے سکتا ہے ۔ کسی سیاسی جماعت نے اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :