ریٹائر خاتون سرکاری افسر کی پاگل خانے سے بازیابی کیلئے درخواست پر ایم ایس مینٹل ہسپتال لاہور کو نوٹس جاری

پیر 26 ستمبر 2016 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے گریڈ20میں ریٹائر ہونے والی خاتون سرکاری افسر کی پاگل خانے سے بازیابی کیلئے درخواست پر میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ مینٹل ہسپتال لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خاتون کو 29ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھانچے نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنی سگی خالہ اور الیکشن کمیشن سے گریڈ 20میں ریٹائر ہونے والی سرکاری افسر فرحت کو پاگل خانے داخل کر ا دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کے باوجود اسے گزشتہ پانچ سال سے مینٹل ہسپتال میں زبردستی قید رکھا گیا ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ خاتون کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ فاضل عادلت نے جس پر ایم ایس مینٹل ہسپتال کو 29ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے خاتون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :