پولیس لائن کے گیٹ پر پولیس سے دارلامان جانے والی لڑکی کو چھیننے کی کوشش ناکام، ایک حملہ آور گرفتار ساتھی فرار

پیر 26 ستمبر 2016 16:52

ساہیوال26ستمبر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) پولیس لائن ساہیوال کے گیٹ پر تین مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے دارلا مان جانے والی لڑکی کو چھیننے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ناکام بنادی اور حملہ آور ایک ملزم عمران کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چیچہ وطنی کا سب انسپکٹر محمد شریف ایک مغویہ لڑکی روبینہ بی بی کو عدالت کے حکم پر سرکاری گاڑی میں ساہیوال دارلامان چھوڑنے آرہے تھے کہ پولیس لائن کے گیٹ پر دوسری کار میں تعاقب کرتے ہوئے عمران اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا لیکن پولیس لائن کی بھاری نفری نے مغویہ کو چھین کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی کار میں فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 186-353اور11اسلحہ نمائش ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی اور ملزم عمران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :