فجیرہ کے علاقے میں کتے کا گوشت بیچنے کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں : پولیس ذرائع

پیر 26 ستمبر 2016 16:48

فجیرہ کے علاقے میں کتے کا گوشت بیچنے کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں ..

فجیرہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء): فجیرہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فجیرہ کے نجی ریسٹورینٹ میں کتے کا گوشت بیچنے کی خبر سوائے افواہ کے کچھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسی شہری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر خبر اپلوڈ کی تھی کہ منڈی جزیرہ کے ریسٹورینٹ میں کتے کے گوشت کی بنی ڈش بچی جا رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد فجیرہ پولیس نے اس معاملے کی چھان بین کی اور ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خبروں کو بلاوجہ نہیں پھیلانا چاہیئے ۔