اوکاڑہ ،پرچی جواء فروخت کرنے پر دس قمار باز گرفتار سامان اور نقدی برآمد

پیر 26 ستمبر 2016 16:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) پرچی جواء فروخت کرنے پر دس قمار بازوں کو گرفتار کرلیاگیاان کے قبضہ سے سامان اور نقدی برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس اور چھاپے مار کر تین مختلف مقامات سے پرچی جواء فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ان میں دیپالپو ر چوک سے رفیع ولد عبدالغنی سکنہ 27والا روڈ محمد آصف ولد عبدالغفور سکنہ ارشاد ٹاؤن پیلس چوک سے طالب علی ولد محمد اقبال سکنہ عظیم مارکیٹ ، محمد اعجاز ولد وریام سکنہ غلہ منڈی ،رضا ولد عبدالطیف سکنہ صمد پورہ اور لاری اڈا سے محمد امین ولد خوشی محمد سکنہ غفور کالونی ،محمد عباس ولد محمد سرور سکنہ چوک دیپالپور، مختا علی ولد محمد اعجاز سکنہ کوٹ بھٹیاں دیپالپور ، محمد افضل ولد محمد رمضان سکنہ سندھی محلہ اور احمد فراز ولد ریاض احمد سکنہ اللہ داد کالونی شامل ہیں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :