سیاست دان قومی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے اپنی ضد پر نہیں اڑتا ،چودھری منیب الحق

پیر 26 ستمبر 2016 16:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اور اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کی چیئر مین شپ کے امیداوار چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ سیاست دان قومی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے اپنی ضد پر نہیں اڑتا اور قومی اور بین القوامی حالات کا ادراک ہونا لیڈر کی شان ہوتی ہے ا س پیمانہ پر عمران خان آج تک پور انہیں اترے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری منیب الحق نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم دشمن کے عزائم پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے اپنے انداز میں پاک فوج کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہیں جس سے ہماری فوج کے حوصلے آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں لیکن عمران خان قوم کی آرزو کے بر عکس الگ سے ہی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تعمیر کرنے میں مگن ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں عوام اور کشمیریوں کی ترجمانی کرکے عوام اور افواج پاکستان کے حوصلوں کو جلا بخشی ہے آج پوری قوم اپنی یک سوئی کے ساتھ اپنی افواج کے ساتھ نظر آرہی ہے لیکن عمران خاں اپنی سیاسی دکان چمکانے کی فکر میں ہے

متعلقہ عنوان :