شکست خوردہ سیاستدان دھرنوں سے سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں ، ملک محمد افضل کھوکھر

عمران خان اپنی شکست کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں،مشیر وزیراعظم

پیر 26 ستمبر 2016 16:46

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء ) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ شکست خوردہ سیاستدان دھرنوں سے سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں ،عمران خان اپنی شکست کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں ،30ستمبر کو تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی ،عمران خان تصادم کرواکر پبلسٹی اور سیاسی ہمدردی چاہتے تھے لیکن قائدین نے کارکنوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارچ میں اپریل نہ ڈالنے کی ہدائت کی ہے ،اور اس وجہ سے مارچ ٹھس ہوگیا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ،قائدین وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں،پاک چین راہداری منصوبہ ترقی کا سنگ میل ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،ملک کی ترقی بھارت کو برداشت نہیں ہورہی اوربھارت پاک چین راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے ،عمران کا اس موقع پر مارچ مودی کی سپورٹ کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :