اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی نے انسدادپولیومہم کاآغازکردیا

پیر 26 ستمبر 2016 16:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی نبی بخش برڑو نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکرضلع بھرمیں انسدادپولیومہم کاآغازکردیااسسٹنٹ کمشنر نبی بخش برڑو نے کہاکہ پولیوانسدادمہم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنااپناکرداراداکرنا ہوگا تاکہ اس موضی مرض کا مکمل خاتمہ ہو بچے ہمارے مسقتبل کے ضامن ہیں ان کی پرورش اورمستقل صحت یابی سے بہتیرین معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ تین روزہ پولیومہم کے دوران ایک لاکھ تینتالیس ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میل اورفیمیل کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ٹرانزٹ پوائنٹ بنادیئے گئے ہیں موبائل ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کی مددکرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں پولیو مہم کے دوران عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی یالاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ہمارامشن ہے کہ پولیوکے قطرے ہربچہ ہربار ،جبکہ پولیس کی ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکاربھی ساتھ ہونگے