روس شام میں جنگ کو طول دینے کا ذمہ دار ہے،برطانوی وزیر خارجہ

پیر 26 ستمبر 2016 13:12

لندن ۔ 26 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 ستمبر۔2016ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے روس کو شام میں جنگ کو طول دینے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے امدادی قافلے کو نشانہ بنا کر ممکنہ طور پر جنگی جرم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روس اس جنگ کی طوالت اور اس کو زیادہ خوف ناک بنانے کا قصور وار ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'جب حلب میں امدادی قافلے کو نشانہ بنانے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو ہمیں پھر یہ بھی غور کرنا چاہیے کہ کیا اس پر جان بوجھ کر تو بمباری نہیں کی گئی ہے اور عام شہری ہدف بنے ہیں تو یہ ایک جنگی جرم ہے۔وہ حلب کے نواح میں 31 ٹرکوں پر مشتمل ایک امدادی قافلے پر حملے کا حوالہ دے رہے تھے جس کے نتیجے میں 20 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :