پنجاب حکومت کا صوبے میں ڈائریا اور اسہال سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کروانے کا فیصلہ

ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈائریا اور اسہال سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سال کے آخر تک چھ اضلاع میں نئی ویکسین متعارف کروائی جا رہی ہے ، حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے 15کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہر سال ڈائریا اور اسہال سے ایک لاکھ چالیس ہزار بچے متاثر ہوتے ہیں جبکہ چالیس ہزار بچوں کی اموات واقع ہو جاتی ہے ان میں سے 4500بچے پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اب حکومت نے انٹرنیشنل ڈونر کی مدد دے ڈائریا اور اسہال سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کام کے لیے حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے 15کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :