وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن صحافیوں کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ نے جرمن زبان میں بات کرکے وفد کو حیران کر دیا

اتوار 25 ستمبر 2016 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جرمن صحافیوں کے وفد سے جرمن زبان میں بات کرکے وفد کے تمام ارکان کوحیران کردیا جرمن صحافیوں کے ایک وفد نے اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جرمن صحافیوں کے استفسار پر بتایا کہ انہوں نے جرمن میں قیام کے دوران جرمن زبان سیکھی دوسری زبانیں سیکھنے سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے وزیر اعلیٰ کی جرمنی زبان پر دسترس دیکھاکہ ایک جرمنی صحافی نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔