پٹرولیم اور گیس ٹیکسوں کی مد میں قوم 10کھرب کی وصولی حکومتی ”ڈاکہ“ہے ‘ چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ ملک اور قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ُسی پیک منصوبے کی سیکورٹی کے نام پربجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہا ہوگی ‘سٹیٹ بنک کی مانٹری پالیسی میں بھی ملک میں مہنگائی دوگنی ہونے کی تصد یق حکمرانوں کی ناقص او ر عوام دشمن پا لیسوں کا کھلا ثبوت ہے ‘حکمرانوں کوعوامی مشکلات اوران کے ازالے سے کوئی غرض نہیں‘ چوہدری وسیم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پٹرولیم اور گیس ٹیکسوں کی مد میں قوم 10کھرب کی وصولی کو حکومتی ”ڈاکہ“ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک اور قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ُسی پیک منصوبے کی سیکورٹی کے نام پربجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہا ہوگی ‘سٹیٹ بنک کی مانٹری پالیسی میں بھی ملک میں مہنگائی دوگنی ہونے کی تصد یق حکمرانوں کی ناقص او ر عوام دشمن پا لیسوں کا کھلا ثبوت ہے ‘حکمرانوں کوعوامی مشکلات اوران کے ازالے سے کوئی غرض نہیں۔

اتوار کے روز آئی ٹی ایف کے چوہدری وسیم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 149ارب پٹرولیم لیوی،582ارب بالواسطہ ٹیکس،58ارب رائلٹی اور80ارب روپے گیس انفراسٹرکچرڈوویلپمنٹ کی مدمیں قوم سے حاصل کر نا حکمرانوں کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت سامنے آچکا ہے (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو مہنگائی کم کر نے کے سہانے خواب دکھائے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمران ملک اور قوم کو نہ صرف دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بلکہ سٹیٹ بنک کے مطابق ملک میں مہنگائی بھی دوگنی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خام تیل سستاہورہا ہے مگر حکمرانوں کی بے حسی کے باعث عوام نہ صرف اس کے فوائد حاصل کرنے سے محروم ہیں بلکہ الٹامہنگائی میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے عذاب جیسے مسائل کاسامنا کرنے پر مجبور بھی ہیں حکومت نے صرف گیس پر عائد سیلزٹیکس کی مد میں219ارب روپے وصول کیے اور ملک میں مہنگائی ‘درآمد ت اور بر آمدت میں فرق کو بھی سٹیٹ بنک نے سب سے بڑا خطر قرار دیدیا ہے مگر (ن) لیگ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں وہ ملک اور قوم کی فکر کر نے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :