لاہور، مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی اتوار کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 25 ستمبر 2016 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اتوار کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جلو پارک سے یادگار شہداء تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ایم این اے سہیل شوکت بٹ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہم نریندر مودی کی بھڑکوں سے ڈرنے والے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کی خاطر اپنی جان دینے کے لئے تیار ہے بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان میں دہشت گردی کرنے سے بازرہے

متعلقہ عنوان :