چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے سالانہ انتخابات ،بانی گروپ نے میدان مار لیا

اتوار 25 ستمبر 2016 18:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے ایگزیکٹو کے سالانہ انتخابات میں کار پوریٹ کلاس کے چار ممبران ہارون شاہد 100ووٹ ، کامران سعید96ووٹ،ذیشان شہزاد 89ووٹ اور محمد اقبال حسن 82ووٹ لیکر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے چار ممبران احسن عبداللہ بٹ 274ووٹ، محمد صغیر 256ووٹ،نفیس صادق 238ووٹ اورمحمد کاشف ریاض 235ووٹ لیکر منتخب ہو گئے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے انتخابات میں بانی گروپ کے پانچ ارکان منتخب ہوئے ہیں جبکہ اپنا گروپ کے تین ارکان انتخا ب جیت گئے جس کی وجہ سے بانی گروپ کے امیدوار کے صدر منتخب ہونے کے امکانات روش ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :