جلال آباد،جھڑپ میں طالبان کمانڈر اعظم طارق بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

اتوار 25 ستمبر 2016 18:03

جلال آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) افغانستان کے علاقے جلال آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں طالبان کمانڈر اعظم طارق، دو ساتھیوں اور بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کے علاقے جلال آباد کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہو ئی۔ جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر اعظم طارق دو ساتھیوں اور اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا۔ طالبان کمانڈر اعظم طارق کے جاں بحق ہونے کی خبر کی افغان حکومت اور افغان فورسز نے تصدیق کر دی جبکہ طالبان نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :