احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثہ میں5 سالہ بچہ جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے

اتوار 25 ستمبر 2016 17:31

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں-5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 22/SP کے نزدیک محمد توحید ولد محمد رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار گاؤں واپس جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی نمبر 1406/PKS نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں -5سالہ ارسلان موقع پر جاں بحق جبکہ محمد توحید، بہن اور کمسن بھانجی زخمی ہوگئے پولیس نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :