ہمارے بچوں نے ثابت کردیاکہ ہم تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں، شرمیلا فاروقی

اتوار 25 ستمبر 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کہاجاتاہے ہم تعلیم کی طرف توجہ نہیں دیتے لیکن ہمارے بچوں نے ثابت کردیاکہ ہم تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں،یہی وہ پلیٹ فارمزہیں جہاں سے ہم سب نکلے ہیں،خصوصاًلڑکیوں کے پراجیکٹس قابل دیدتھے،انہی بچوں میں سے کوئی سائنسدان کوئی انجینئربنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داوٴدپبلک اسکول میں سائنسی نمائش کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہاں آکراندازہ ہواکہ ہماریاسکوں کے بچے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں سائنس میوزم ہونا چاہئے،سا ئنسی میوزیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ طا لب علموں کیلئے نجی سطح پریہ مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :