پاکستان فلاح پلارٹی کے صدر محمد ارشدخان لودھی کی والدہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:23

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پاکستان فلاح پلارٹی کے صدر محمد ارشدخان لودھی کی والدہ محترم کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان فلاح پلارٹی کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا ساجد علی رضا،ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب گیلانی، سٹی صدر مہر محمد حسن،سٹی جنرل سیکرٹری رانا حیدر اور سینئررہنمانواز فریدی اور فخر گیلانی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورخصوصی دعاکی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :