جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اپنے ہر رکن پارلیمنٹ کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے‘ قومی بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے لیکر بغیر ڈکار لئے ہضم کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے‘جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ‘بے چینی اور بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا‘ 30ستمبر کو فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف جلسہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیا قت بلوچ کا بیان

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:23

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اپنے ہر رکن پارلیمنٹ کو احتساب کے لئے پیش کرتی ہے قومی بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے لیکر بغیر ڈکار لئے ہضم کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے اور ان سے معاف کرائے گئے قرضے واپس لئے جائیں جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا 30ستمبر کو فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف جلسہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا 23,24اکتوبر کو پشاور میں ورکرز کنونشن اور 28.

(جاری ہے)

29اکتوبر کو لاہور میں پنجاب بھر کے کارکنوں کا ورکرز کنونشن ہوگاقوم کرپٹ عناصر کو اقتدار کے ایوانوں کی بجائے ان کے اصل مقام جیلوں میں دیکھنا چاہتی ہے آزاد اور خود مختار احتساب کمیشن کا پوری قوم کا مطالبہ ہے جو سب کا کڑااحتساب کرے اور سابقہ اور موجودہ حکومتوں کا بھی مکمل آڈٹ کرکے ملک سے باہر پڑے ہوئے قوم کے 375ارب ڈالر واپس لائے،جماعت اسلامی نے کرپٹ نظام کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے جس کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے اسے سراج الحق کی قیادت میں ہر پاکستانی کے دل کی آواز بنائیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر ملک و قوم ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بدیانت حکمران مسلسل قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں،عوام کو تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع ملیں تو آئین شکنی خود بخود ختم ہوجائے گی۔