کانسٹیبل نے پچیس سال تک پنجاب پولیس کو ماموں بنائے رکھا

جعلساز امتیاز کالی میٹرک کی جعلی سند پر نوکری کرتا رہا انٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:23

کانسٹیبل نے پچیس سال تک پنجاب پولیس کو ماموں بنائے رکھا

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) کانسٹیبل نے پچیس سال تک پنجاب پولیس کو ماموں بنائے رکھا جعلساز امتیاز کالی میٹرک کی جعلی سند پر نوکری کرتا رہا انٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلا ت کے مطابق حسیب شہید کالونی کے رہائشی امتیاز احمد عرف کالی اٹھارہ اکتوبر 1990ء کو ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا اور محکمہ پولیس میں چوبیس سال نو ماہ تک ملازمت کر کے 27جون 2016ء کو ریٹائر ہوا شاداب کالونی کے رہائشی مقصود احمد نے امتیاز کالی کے خلاف انکوائری کی درخواست دے رکھی تھی کہ اس کی میٹرک کی سند جعلی ہے انٹی کرپشن نے انکوائری کرتے ہوئے سرگودھا بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو سیکرٹری بورڈ نے ملزم کی سند کا ریکارڈ سرگودھا بورڈ میں موجود نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سند کو جعلی قرار دے دیا انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ سی پی او آفس فیصل آباد کی درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے احکامات پر انٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف چار دفعات 468/420/471 /5/2/47کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم قتل ، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :