ملکی دفاع کیلئے قوم کا بچہ بچہ جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے،بھارت عقل کے ناخن لے‘آزادی کشمیروں کا حق ،حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے‘عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لے،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے‘حکمران خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکے،عالمی سطح پر تنہائی حکمرانوں کا سیاہ کارنامہ ہے

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی راؤ عارف رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:21

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء ) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی سلامتی اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ملکی دفاع کیلئے قوم کا بچہ بچہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،ہوش کے ناخن لے۔اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ایسا جواب دیا جائے گا جو بھارت کے نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

آزادی کشمیری قوم کا حق ہے جسے ظلم واستبداد کے زریعے دبایا نہیں جاسکتا۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور یہ حمایت جاری رکھیں گے۔صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی سے لندن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور کشمیر میں ہونیوالی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکمران خارجہ محاذ پر مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی حکمرانوں کا سیاہ کارنامہ ہے۔تین سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود حکمرانوں کو وزیرخارجہ بننے کے اہل کوئی شخص دستیاب نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی بنانے کو عمل ہی مکمل نہیں ہوتا۔حکمرانوں کوقومی سلامتی کی بجائے اپنا کاروبار زیادہ عزیز ہے۔

متعلقہ عنوان :