وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے امریکہ کے سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اقوام عالم کو مل کر اس کے خاتمے کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی پاکستان میں تحمل، برداشت اور میانہ روی پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہمارا مشن ہے پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں‘شہبازشریف

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں امریکہ کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ (Mr. Jonathan Pratt) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہتی نوعیت کے تعلقات موجود ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزیدفروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور کوئی ملک یا قوم اسے تنہا حل نہیں کرسکتی۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحمل، برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہمارا مشن ہے ۔لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو (Mr. Yuriy Fedkiw) اور اکنامک قونصلر رابرٹ گرویرک(Mr. Robert Garverick) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :