سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدرآبادکے زونل آفس کے دورے کے موقع پر وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں لوگوں کی مدد کی ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا کام ہے اور جو ادارے مصیبت زدہ پریشان افراد کی مدد کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اپنے فلاحی کاموں کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ، ٹرسٹ کے انچارج ڈاکٹر ذاکر عمر آرائیں، دانش احمد نے صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا۔