سرفراز الیون بھی مصباح الحق کی طرح پش اپس لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کریں :خواتین کرکٹرز

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:55

سرفراز الیون بھی مصباح الحق کی طرح پش اپس لگا کر اپنی خوشی کا اظہار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) قومی کرکٹ کی وویمن ٹیم نے آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد بھی جیت کا جشن مصباح الحق کی طرح پش اپس لگا کرمنائیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری وویمن کرکٹ ٹورنا منٹ کے دوران خواتین کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتنے پر سرفراز الیون کو مبارکباد پیش کی اور پش اپس لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے سرفراز الیون کو مشورہ دیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار مصبا ح الحق کی طرح پش اپس لگا کر کریں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آج قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیاب ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :