چینی وزیر اعظم نے کینیڈا کی ممتاز آئس ہاکی ٹیم مانٹریال کینیڈنز کا دورہ کیا اور تربیتی میچ دیکھا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:55

مانٹریال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے گذشتہ روز ممتاز کینیڈین آئس ہاکی ٹیم مانٹریال کینیڈنز کا دورہ کیا اور ایک تربیتی میچ دیکھا اپنے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈیو کے ہمراہ لی بیل سینٹر پہنچے ، دونوں رہنماوٴں کو کلب کی تاریخ کے بارے میں بریف کیا گیا ، یہ کلب 1909ء میں قائم کیا گیا اور اس نے 24قومی ہاکی لیگ چمپیئن شپ جیتی ہیں ، ٹیم کے لاکر روم میں لی ٹروڈیو کو مانٹریال کینیڈنز کی جرسیاں پیش کی گئیں جن پر ان کے نام اور نمبر ایک تحریر تھا۔

متعلقہ عنوان :