تیس ستمبر کا دھرنا تاریخی ہو گا،ملک امین اسلم

کے پی کے حکومت کے سود اورکرپشن کیخلا ف قانون سے عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے غلام سرور خان کے بھتیجے عمار خان صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھاری اکثر یت سے جیتیں گے کرپشن دھاندلی اور سود نے معا شرے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:45

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) کے پی کے حکومت نے سود اورکرپشن کے خلا ف قانون پاس کر کے انقلا بی قدم اٹھا یا ہے اس اقدا م سے عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے تحریک انصاف کرپشن سود اور دھاندلی کے خلا ف جدو جہد جا ری رکھے گی تیس ستمبر کا دھرنا تاریخی ہو گا غلام سرور خان کے بھتیجے عمار خان صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھاری اکثر یت سے جیتیں گے قوم عمران خان کو دیا نتدار لیڈر تسلیم کر تی ہے تحریک انصا ف کی یہ سب بڑی کامیابی ہے کرپشن دھاندلی اور سود نے معا شرے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ان خیالا ت کا اظہار مر کزی رہنما تحریک انصا ف و سا بق وزیر مملکت ملک امین اسلم نے نوا حی گاؤں دوردا د میں پیر سید فرزند حسین کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ملک اعجاز سیدن ، حاجی محمد فاضل ، سید تصور حسین ، سید عظمت علی شاہ اور معززین بھی موجو د تھے ملک امین نے کہا کہ سود شرعی اور اخلا قی طور پر معا شرے میں ایسا بگاڑ پیدا کر تاہے کہ معا شرہ تبا ہی کے دھا نے پر پہنچ جا تا ہے کے پی کے میں سود کے کاروبار میں ہزاروں افراد اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کرپشن کی وجہ سے انصاف کی راہ میں رکا وٹیں آ تی ہیں جوشخص کرپٹ افسر ان یا کسی بھی شعبہ میں کرپٹ لوگوں کی کر پشن کی نشا ندہی کرے گا اس کرپشن کی رقم جو حکومت وصول کر ے گی تیس فیصد کمیشن نشا ندہی کر نے والوں کو دیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب وہ وقت دور نہیں جب کے پی کے کی طرح وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنا کر ملک بھر عوام کو دھاندلی سود اور کرپشن سے نجات دلائے گی ۔