کرغزستان، قرغز لڑکے کی تصویر کے بعد غربت پر بحث
ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:42
بشکک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) گتے پر سوئے ہوئے قرغز لڑکے کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا کر دیا ہے جس کے بعد سے وسطی ایشیائی ریاستوں میں پائی جانے والی غربت کے بارے میں تند و تیز بحث شروع ہو گئی ہے۔اس تین سالہ لڑکے کا تعلق جنوبی کرغزستان کے علاقے اوش سے ہے۔
(جاری ہے)
معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسے فیس بک پر اس تبصرے کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا: ’بہتر ہوتا کہ یہ بچہ بازار کی بجائے گھر یا کسی کنڈرگارٹن میں سو رہا ہوتا۔
‘ دوسرے لوگوں نے بھی اسی قسم کے تبصرے کرتے ہوئے اس کی ماں کو موردِ الزام ٹھہرانا شروع کر دیا۔لیکن کئی لوگوں نے حکومت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری حکام پر ڈال دی ہے۔ ایک شخص نے لکھا: ’ریاستی گیدڑ۔ تمھیں نہیں پتہ کہ لوگ زندگی کیسے گزار رہے ہیں۔‘کئی لوگوں نے اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے صدر الماس بیگ آتامبایف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’اس کے ذمہ دار آتامبایف ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
-
شہد کی مکھیاں زیرآب 7 دن تک زندہ رہ سکتی ہیں، تحقیق میں حیرت انگیزانکشاف
-
یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،
-
دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام عید ملن تقریب ، سفیر پاکستان عاصم افتخار مہمان خصوصی تھے
-
اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا
-
سڈنی، پادری نے اپنے اوپر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو معاف کردیا
-
شمالی کوریا کا پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ
-
آنے والے دنوں میں ہم حماس پر فوجی دبا بڑھائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم
-
ترک صدر13سال میں پہلی بار عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.