Live Updates

تمبو،پاکستان تحریک انصاف کی ملک میں کرپشن اور پانامہ لیکس کے خلاف احتجاجی ریلی

رائیونڈ مارچ ہرصورت ہوگا اور لاکھوں افراد پر مشتمل قافلہ رائیونڈ کی جانب مارچ کرے گا،رہنما ؤں کا خطاب

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:05

تمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف نصیرآباد کی مرکزی کال پر ملک میں کرپشن اور پانامہ لیکس کے خلاف احتجاجی ریلی ڈیرہ مرادجمالی میں ضلعی آفیس سے نکالی گئی ریلی ضلعی صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء مزدورچوک،بس اڈہ،سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر حکمرانوں کے خلاف سخت نعرے بازی کرکے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے جن پر ملک میں سیاستدانوں کی جانب سے کیئے گئے کرپشن اور پانامہ لیکس کے حوالے سے الفاظ درج تھے مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی ،محمد وارث بنگلزئی ،میرمزارخان عمرانی،ٹکری ولی محمد رند،منصب علی بگٹی،نصراللہ نظام بھٹو،ندیم جسکانی،ریاض احمد سیال،سمیت دیگر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ،آصف علی زرداری سمیت ملک میں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے کرپٹ سیاستدانوں نے ملک میں لوٹ مارکرکے ملک کو کھوکھلا بنادیا ہے میاں محمدنوازشریف اور آصف علی زرداری نے ملک کے خزانے کو لوٹ کر باہر کے ملکوں میں پیسے اپنے اکاونٹس میں جمع کرارکھے ہیں نوازشریف اپنے میں میں سالانہ 5لاکھ ٹیکس اداکرتے ہیں اور برطانیہ میں 7کروڑ روپے ٹیکس جمع کراتے ہیں پانامہ لیکس میں حکمرانوں کے کرتوت ظاہرہونے کے باوجود ان پر پاکستان میں عملدآمد نہ ہونا ایک لمحہ فکریہ کی بات ہے مگر پی ٹی آئی کے کارکنان پانامہ لیکس کی ذدمیں آنے والوں اور ملک میں کرپشن کرنے والے حکمرانوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور ان کا احتساب کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ قائد پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ رائیونڈ مارچ ہرصورت میں ہوگا اور لاکھوں افراد پر مشتمل قافلہ رائیونڈ کی جانب مارچ کرے گا جس میں صوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے قافلے شامل ہوں گے اور اگر حکمران جماعت کے گلو بٹوں نے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کے کارکن ان سے نمٹنے کے لئے بھی تیار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے سابقہ حمرانوں نے صوبے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور اربوں روپے صوبے کے خزانے سے بٹور کر صوبے کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے جن کو بلوچستان کے عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے اورصوبے میں محکمہ پولیس کے نظام میں کرپشن کی حد ہوگئی ہے ٹرانسفرپوسٹنگ کے پیسے لیئے جارہے ہیں حکمرانوں کو چایئے کہ وہ خیبرپختونخواہ کے حکمرانوں سے سبق سیکھیں اور محکمہ پولیس کو غیرسیاسی بناکر عوام کو محفوظ بنائیں ۔

۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات