پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر سیکولر اور بے دین عناصرکوناکام بنائیں گے ، حافظ نور علی

پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہوجائے تو یہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت اور کرپشن ختم ہوگی، قائمقام امیرجماعت اسلامی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے قائمقام امیر حافظ نور علی ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمت اللہ ،عبدالغفار مدنی کاکڑ، محمدحلیم حماس نے دوروزہ اجتماع ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع ارکان نفاذ اسلام کی جدوجہد کا حصہ ہے ہم پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر سیکولر اور بے دین عناصرکوناکام بنائیں گے اجتماع عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے گوادر سے چمن اور لسبیلہ سے ژوب تک انشا ء اللہ صوبہ بھر کے ارکان اس اہم دورزہ اجتماع ارکان میں قائدین کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو پریشانی کے دلدل سے نکال لیں گے اور اس دیس کو نورلاالہ سے جگمگاکر منور کرنا چاہتے ہیں ہمار ارب ایک ،ہمارا رسول ﷺ ایک ،ہمارا قرآن ایک،ہماراکعبہ ایک اور ہمارا کلمہ ایک اس کے باوجود ہم منتشر ،ناکام اور تقسیم ہیں اس ناکامی ، تقسیم کو ختم کرنے کیلئے اتحاد ویکجہتی ضروری ہے ہم ایک ہوکر سیکولر بے دین قوتوں کو ناکام اورپاکستان کو اسلامی بنالیں ۔

(جاری ہے)

عوام نفاذ اسلام کیلئے ایک ہوجائیں ۔ اسلام مکمل دین و ضابطہ حیات ہے نفاذ اسلام وقت کی اہم ضرورت ،قوم کومتحد ویکجا اور پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے ۔ اسلامی تعلیمات ہماری زندگی کے تمام شعبوں اور تمام گوشوں پر حاوی ومحیط ہونے کے ساتھ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اسلام عقائد ،عبادات ،معاملات ،نظام مملکت ،نظام معاشرت میں انسان کی مکمل راہنمائی کرتاہے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے بجائے اسلام کو یا اسلامی تعلیمات کو بدلنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے نفاذ اسلام وقت کی اہم ضرورت اور مسائل کے حل کی راہ ہے پاکستان میںآ ج بھی اگر اسلامی نظام نافذ ہوجائے تو یہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا کرپشن ختم ہوگی مسائل ومشکلات سے نجات ملیگی اور ہرطبقہ خوش اور ترقی کریگا۔