کوئٹہ ، کان مہترزئی میں ٹرک اور مزدا میں تصادم 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں ٹرک اور مزدا میں تصادم 2 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہو گئے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایاجا تا ہے زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کان مہترزئی کے قریب ٹوڈی کار اور مخالف سمت سے آنیوالی مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد ڈاکٹرموسیٰ اور حاجی خیر بخش موقع پر جاں بھق ہو گئے جبکہ جمعہ خان ، عمران اور جمعہ خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فور ی طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :