کوئٹہ ،فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبے میں لائے جانیوالے ایک اور مریض دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں 28 سالہ عبداللہ کو گزشتہ روز فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا اب تک ہلاک ہونیوالوں کی تعداد14 ہو گئی جبکہ 130 سے زائدمریض داخل کئے گئے۔