ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے ویسٹ انڈیز کیخلا ف و ن ڈے سیریز کیلئے آل راؤنڈر ز مانگ لئے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے ویسٹ انڈیز کیخلا ف و ن ڈے سیریز کیلئے آل راؤنڈر ز مانگ لئے ۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹرنے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سکواڈ کی تشکیل پرمشاور ت کی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں تبدیلیوں کاامکان ہے ، سابق کپتان سلمان بٹ کی واپسی کے معاملے پر بورڈ اور سلیکشن کمیٹی میں تاحال اختلافات موجود ہیں جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی سکواڈ میں واپسی کا امکان ظاہہر کیا گیا ہے ۔ خالد لطیف کو بطور اوپنر شامل کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :