بلوچستان ٹیکوانڈو کا ٹیم نیشنل ٹیکوانڈو کوچنگ انرچمنٹ سرٹیفکیٹ کورس ملتان کے لیے روانہ

ملتان کی تاریخ میں پہلی بارپاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کی زیرنگرانی تین روزہ 23,24,25ستمبر2016کوچنگ کورس منعقد ہورہا ہے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:33

چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء)بلوچستان ٹیکوانڈو کا ٹیم نیشنل ٹیکوانڈو کوچنگ انرچمنٹ سرٹیفکیٹ کورس ملتان کے لیے کوئٹہ سے بائی روڈ روانہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ملتان کی تاریخ میں پہلی بارپاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کی زیرنگرانی تین روزہ 23,24,25ستمبر2016کوچنگ کورس ملتان میں منعقد ہورہا ہے ملتان روانگی کے موقع پر بلوچستان ٹیکوانڈو کے صدر شیرمحمد ترین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نصیب اللہ بابر جائنٹ سیکرٹری اختر خان ترین بلوچستان کے سرپرست اعلی حاجی ستار کشانی محمد آصف مصطفی نزیر احمد ازاد خان لانگو اور دیگر موجود تھے اس موقع پر شیر محمد ترین اور نصیب اللہ بابر اختر خان نے ملتان جانے والے بلوچستان ٹیکوانڈو کے سئنیرکھلاڑ یوں سے خطاب کرتے ہوے کہا جس میں پورے پاکستان سے بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان ،کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی،واپڈا ریلوے،پولیس،ایرفورس ٹیکوانڈولورز کے میل اور فی میل 150سے زائد حصہ لے رے ہیں کوچنگ کور سز میں جدیدایڈوانس ریفری اور دیگر جدید کورسز شامل ہیں اس کورسز میں متحدہ عرب امارات سے انٹر نیشنل ماسٹراور پاکستان فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ریفری مرتضی حسن بنگش اور دیگر شامل ہیں انھوں نے کہا اللہ کے فضل وکرم سے بلوچستان میں ٹیکوانڈو کی نیشنل اورانٹر نیشنل پیلرز موجود ہیں ہمیں صرف حکومت کی سرپرستی چایئے ہمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔