سرینا ولیمز کندھے میں تکلیف کی وجہ سے ووہان اور چائنہ اوپن نہیں کھیل سکیں گی

ٹینس کی عالمی نمبر2کھلاڑی سٹار نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں دوبارہ ایکشن میں آنے پر نظریں جمالیں

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:31

ووہان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کندھے کی انجری کے باعث وہان اوپن اور چائنہ اوپن میں نہیں کھیل سکیں گی۔ ٹینس کی عالمی نمبر2کھلاڑی سرینا ولیمز سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں دوبارہ ایکشن میں آنے پر نظریں لگائے ہوئے ہے۔ سرینا ولیمز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کندھے کی تکلیف کی وجہ سے وہ آئندہ ووہان اوپن اور اس کے بعد چائنہ اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ولیمزنے ایک بیان میں کہا مجھے اس بات سخت مایوسی ہے کہ میں ڈونگ فینگ موٹر ووہان اوپن یا چائنہ اوپن میں اپنے دائیں کندھے میں مسلسل تکلیف کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکوں گی۔ میں پریکٹس کرتی اور کھیلتی رہی ہوں لیکن میراکندھا ابھی تک ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے فٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں ان دونوں ٹورنامنٹوں کی عظیم کامیابی کی خواہاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ شائقین زبردست ٹینس سے لطف اندوز ہوں گے۔

میں نے اپنی توجہ سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں حصہ لینے کے لئے تیار ہونے پر مبذول کر رکھی ہے۔ میں غیرصحتمندانہ حالت میں ٹورنامنٹ کھیلنے سے تھک چکی ہوں اور اس وجہ سے خسارے میں رہی ہوں جنہیں میں کبھی نہیں کھوؤں گی سرینا نے اس سال صرف آٹھ ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جو دو ہزار گیارہ میں انجری کے بعد سب سے کم ٹورنامنٹ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :