وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹی 20میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) قومی ٹیم کی پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر کے فتح حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :