چینی وزیر اعظم نے کینیڈا کی ممتاز آئس ہاکی ٹیم مانٹریال کینیڈنز کا دورہ کیا اور تربیتی میچ دیکھا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:14

چینی وزیر اعظم نے کینیڈا کی ممتاز آئس ہاکی ٹیم مانٹریال کینیڈنز کا ..

مانٹریال ، کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے گذشتہ روز ممتاز کینیڈین آئس ہاکی ٹیم مانٹریال کینیڈنز کا دورہ کیا اور ایک تربیتی میچ دیکھا اپنے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈیو کے ہمراہ لی بیل سینٹر پہنچے ، دونوں رہنماؤں کو کلب کی تاریخ کے بارے میں بریف کیا گیا ، یہ کلب 1909ء میں قائم کیا گیا اور اس نے 24قومی ہاکی لیگ چمپیئن شپ جیتی ہیں ، ٹیم کے لاکر روم میں لی ٹروڈیو کو مانٹریال کینیڈنز کی جرسیاں پیش کی گئیں جن پر ان کے نام اور نمبر ایک تحریر تھا ۔

(جاری ہے)

لی نے کہا کہ ” یہ مجھے پوری طرح فٹ ہے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جرسی کی بدولت وہ مانٹریال کینیڈنز کے اعزازی رکن بن گئے ہیں ، جرسیاں پہن کر لی ٹرو ڈیو سکیٹنگ کے تختے پر گئے اور ان کے منتظر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیا ۔لی نے کہا کہ انہیں آئس ہاکی کے گہوارہ مانٹریال میں ٹرو ڈیو کے ساتھ کینیڈ ا کے قومی کھیل سے لطف اندوز ہو کر خوشی ہوئی ہے ،اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے چینی نژاد نوجوان کھلاڑیوں کے تربیتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور بچوں کی پھرتیلی چالوں پر وقتا فوقتاً تالیاں بجائیں ۔

متعلقہ عنوان :